ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں منی بس الٹنے سے ایک نوجوان کی موت

اڈپی میں منی بس الٹنے سے ایک نوجوان کی موت

Mon, 08 May 2017 21:32:47    S.O. News Service

اڈپی 8؍مئی (ایس او نیوز)یہاں سے قریب شیروا بیلمان مین روڈ پر شادی کی تقریب سے لوٹنے والے مسافروں سے بھری ایک منی بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کئی مسافرشدید زخمی ہوگئے اور ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

حادثے میں اپنی جان گنوانے والے نوجوان کانام سنیل مولیا(۲۲سال ) بتایا جاتا ہے۔دردناک بات یہ ہے کہ سدا شیوا اور جینتی نامی والدین کا سنیل اکلوتا  بیٹا تھا۔سنیل کے والدین ہبلی میں مقیم ہیں، جہاں ان کا ہوٹل کا بزنس ہے، جبکہ سنیل اپنے نانا اور نانی کے ساتھ اڈپی کے پانیمارو تعلقہ میں رہتا تھا اور ایک موبائل کی دکان میں ملازمت کرررہا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب سے واپس لوٹتے وقت بہت ہی زیادہ بے  پروائی اور تیز رفتاری سے کی جانے والی ڈرائیونگ سے یہ حادثہ رونما ہوا ۔ زخمیوں کومقامی افراد کی مدد سے منی پال اسپتال میں منتقل کیاگیا۔


Share: